حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مایہ ناز عالم دین، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی آج انتقال کر گئے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ محمد یزدی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پرگہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔
مرحوم آیت اللہ یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد ، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین